ڈیلی ناولز :
کھانے کی کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ انہیں ایک بار ہی کھانے سے ان کا مکمل مزہ مل جاتا ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر انہیں ایک بار ہی کھا لیا جائے تو اتنا مزہ اور سواد نہیں میسر ہوتا جتنا اسے مرحلوں میں کھانے سے آتا ہے ۔ اسی طرح کچھ ناولز بھی ایسے ہوتے ہیں کہ انہیں مکمل ایک ہی بار نہ پڑھا جائے بلکہ وقتا فوقتاً پڑھا جائے ۔ جی ہاں میری مراد قسط وار ناولز سے ہے اور مکمل ناولز سے زیادہ لوگ قسط وار ناول کو پسند کرتے ہیں ۔ اسی کی وجہ یہ ہے کہ اکثر لوگ اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ مکمل ناول ایک ہی بار پڑھنا ان کے لیے مشکل ہوتا ہے ۔
پاکستان کی پہلی اردو ورچوئل لائبریری بھی قسط وار ناولز کا ایک سلسلہ متعارف کرا رہی ہے جس کا نام ڈیلی ناولز اور یہ سلسلہ یکم جنوری سے شروع ہورہا ہے ۔ اگر آپ اس سلسلے میں اپنے ناولز شامل کرانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کیجیے۔
اس سلسلے میں ہفتے میں ہر روز رات8 بجے ایک ناول کی ایک قسط پوسٹ ہوگی اور اگلے ہفتے پھر اسی دن اسی وقت اس ناول کی قسط ۔ یعنی ہر ناول کی اگلی قسط آپ ایک ہفتے بعد پڑھ پائیں گے اور جس ناول کو آپ زیادہ پسند کریں گے اسے آپ ہفتے میں دو بار بھی پڑھ پائیں گے ۔
تو احباب سات دن ہیں سات ناولز ہیں ۔ جلدی سے اپنا نام رجسٹر کروائیے ایسا نہ ہو سات لوگ رجسٹر کروا لیں اور پھر آپ کو انتظار کرنا پڑ جائے ۔
ڈیلی ناولز کے سلسلے کے لیے ناول میں درج ذیل خصوصیات ہونی چاہیئں:
ناول پہلے سے کسی ڈائجسٹ کسی ویب سائٹ یا کسی فیس بک گروپ میں شائع شدہ نہ ہو۔
ناول میں بے حیائی اور بیہودگی نہ ہو۔
انسان خطا کا پتلا ہے بس املاء کی غلطیاں کم سے کم کرنی کی کوشش کی جائے ۔
ہر قسط آپ مقررہ دن سے دو دن پہلے ہمیں ارسال کر دیجیے ۔
اگر آپ ناول شروع کردیں گے ہماری لائبریری پر تو آپ اسے کسی دوسری ویب سائٹ ڈائجسٹ کو اس وقت تک نہیں دے سکتے جب تک وہ مکمل نہ ہو جائے ۔
آپ ناول کی قسط کی تصاویر اتار کر اسے کہیں بھی پوسٹ کرسکتے ہیں لیکن ٹیکسٹ میں نہیں کرسکتے ۔
جو شخص بھی وعدہ خلافی کرے گا یا کسی بھی قانون کو توڑے گا آئندہ اسے اردو ورچوئل لائبریری میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
سب سے اہم ۔۔ جس رائٹر کے ناول کو جتنے زیادہ ویوز ملیں گے اسی حساب سے اسے ادارہ انعام دے گا ۔
ادارہ انعام شروع میں نہیں دے گا لیکن ایک دو ماہ بعد انعام دینے کا آغاز کیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment